تازہ ترین

مژھل سیکٹر میں بارودی دھماکہ ،2اہلکار زخمی

13 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے ایک دھماکہ میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ اس سے قبل اسی سکیٹر کے کیتھاوالی علاقہ میں بھی ایسے ہی ایک واقعہ میں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ ہفتہ کی شام کو مژھل سیکٹر کے حد متارکہ پر اس وقت ایک زور دار دھماکہ جب فوجی اہلکار وں کا پیر ڈیوٹی کے دوران زیر زمین بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا اور زور دار دھماکہ میں دو اہلکار زخمی ہوئے جن کی شناخت حوالدار جئے پال سنگھ اور نائک وکرم مینی کے بطور ہوئی اور یہ دونو ں 56راشٹریہ ائفلز سے وابسطہ ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ زخمی اہلکارو ں کو فوری طور درگمولہ میں واقع 168فوجی اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا گیا جہاں ان کو سرینگر کے بادامی با غ فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔اس سے قبل مژھل سیکٹر میں ہی کیتھا والی علاقہ میں زیر زمین بچھائی گئی سرنگ دھماکہ میں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔