تازہ ترین

ملک توڑنے والی طاقتوں کی حمایت کررہے ہیں راہل:امت شاہ

13 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 چنبا// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے مسٹر راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی پر زبردست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ملک کو غیر محفوظ کرنے کا کام کیا ہے ۔ راہل گاندھی جموں وکشمیر کے ان لیڈروں کی حمایت کرتے ہیں جو ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں۔ مسٹر امت شاہ ے اتوار کو چنبا میں سنکلپ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مسٹر راہل گاندھی ان لوگوں کی حمایت کی بات کرتے ہیں جو جموں وکشمیر میں الگ وزیر اعظم بنانے کی بات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہندوستان کا ناقابل تقسیم حصہ ہے اور اسے کسی بھی صورت میں برباد نہیں ہونے دیں گے ۔ اقتدار میں آتے ہی جموں وکشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹائیں گے ۔ آج ملک میں قوم مخالف طاقتیں سر اٹھارہی ہیں، اسے کچلنے کے لئے مرکز میں مودی حکومت کا ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے اب بات چیت سے کام نہیں چلے گا اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ اگر پاکستان گولیاں چلائے گا تو ہماری فوج گولے برسائیں گے ۔ مرکز کی سابق یو پی اے حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے شاہ نے نے کہا کہ وزیراعظم منموہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے حکومت دس برسوں تک اقتدار میں تھی۔ اس دوران پاکستان سے کوئی بھی آکر ہمارے فوجیوں کے سر کارٹ کر لے جاتا تھا۔ اب مرکز میں بی جے پی حکومت ہے ۔ کانگریس حکومت ملک کو اور لوگوں کو سلامتی مہیا کرانے میں پوری طرح ناکام رہی۔ کانگریس کے 55 سالہ دور حکومت کے باوجود ملک غیر محفوظ محسوس کررہا ہے جبکہ مرکز میں مودی حکومت آنے کے بعد ملک کو محفوظ کرنے کا کام کیا گیا۔یو این آئی