تازہ ترین

سنڈے تھیٹر میں ڈرامہ ’’حوالات ‘‘ پیش کیا گیا

13 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں //سنڈے تھیٹر میں نٹرنگ کی جانب سے سرویشور سکسینہ کا تحریر کردہ و نیرج کانت کی ہدایت کاری میں ڈرامہ ’’حوالات ‘‘ پیش کیا گیا ۔ڈرامہ موجود ہ نظام پر ایک طنزہے، جو ملک کے بہت ہی جوش بھرے انسانی وسائل کی قدر کرنے میں ناکام رہتاہے۔ڈرامہ میں نوجوان کی درد بھری چیخ و پکار کو خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ڈرامہ کی دلیل تین نوجوانوں پر گھوم رہی ہے،جن کے پاس رہنے کو کوئی جگہ نہیں ہے ۔موسم سرما کی ایک سرد ترین رات تھی اور یہ نوجوان بغیر خوراک اور پناہ کے تھے۔چنانچہ انہیں پناہ دینے کیلئے کوئی تیار نہیں تھا ،تو انہوں نے اپنے کو لاک اپ (حولات) میں رہنا مناسب سمجھا ۔اسکے لئے انہوں نے پولیس پاہی کے پاس اپنے کو بطور مجرم پیش کیا۔کچھ وقت تک پولیس سپاہی ان پر اعتماد نہیں کر پاتا تھا اورا نہیں اپنے ماضی کے دستاویزات پیش کرنے کو کہا۔وہ اسے مطمئن کرنے کی کافی کوشش کر رہے تھے۔آخر کار سپاہی نے انہیں آنکھیں بند کرنے کے بعد حوالات لینے میں حامی بھر ی۔پولیس اسٹیشن لینے کے بجائے  سپاہی نے ایک چوراہے کے چکر کاٹنے کیلئے لیا اور آخر اکر اسی مقام پر چھوڑتا ہے، جہاں سے انہوںنے چکر کاٹنے شروع کئے تھے۔ڈرامہ موجودہ نظام کا نوجوانوں کے ساتھ استحصال کا ایک بڑا طنز ہے۔اقتدار میں لوگ کھوکھلے وعدے کرکے انکے خواب بھیچ ڈالتے ہیں۔ اور کوئی بھی یہ نہیں جانتا ہے کہ نوجوانوںکی توانائی کو ضائع کیا جاتا ہے۔ملک کے نوجوانوں کو صدیوں سے اسی طرح بیوقوف بنایا جاتا ہے جس طرح سے پولیس سپاہی نے کیا۔ڈرامہ میں چراغ آنند، سوشانت سنگھ چاڑک، گوپی شرما اور اُدت ساگر کلا کاروںنے شرکت کی۔ ڈرامہ میں موسیقی میناکشی بھگت نے مہیا کی جبکہ روشنی کی ترتیب نیرج کانت نے دی تھی۔ ڈرا مہ میں نظامت کے فرائض سومیت شرما نے انجام دئے۔