تازہ ترین

۔اساتذہ کی اودہمپور میں ماہانہ نشست منعقد کی RET

تدریسی طبقہ کے مدعے اُبھارے گئے

13 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 اودہمپور//جموں و کشمیر رہبر ء تعلیم اودہمپور یونٹ کی جانب سے یہاں شہید بھگت سنگھ پارک میں ماہانہ نشست کا اہتمام کیا گیا۔نشست کی قیادت ضلع صد رکلدیپ کٹوچ نے کی ،جس میں ضلع کے تمام زونوں کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میںفورم کے سینئر وائس چیئرمین بھوپیندر سنگھ اور ریاستی کارڈی نیٹر پریتم دھمان بھی بطور خصوصی مدعو موجود تھے۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے بھوپیندر سنگھ نے کہا کہ RET اساتذہ کو گریڈ۔IIمیں منتقل کرنے میں تاخیر کی وجہ سے ریاست کے اساتذہ کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ اساتذہ کی فائلیں متعدد زیڈ ای او اور سی ای او کے دفاتر میں التوا میں پڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسروں کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجودفائلیں ابھی بھی متعدد زونل افسروں سے ڈویژنل سطح کے دفاتر میں التوا میں پڑی ہوئی ہیں ،جس کی وجہ سے اساتذہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے انڈر گریجویٹ Ret's، Rets کو گریڈII میں منتقل کرنے کی اپیل کی بصورت دیگر وہ انصاف کیلئے سڑکوں پر آئیں گے۔ریاستی کارڈی نیٹر پریتم دھامان نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا اور گورنر انتظامیہ سے Rets کے جائز مطالبات پُرکرنے کی اپیل کی۔ضلع صدر کلدیپ کٹوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع کے بعض زونل افسروں نے اساتذہ کے بقایا  جات جاری کرنے میںغلط طریقہ کا استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں عنقریب ہی اعلیٰ حکام کو ایک میمورنڈم پیش کریں گے۔اس موقعہ پرسرجت سنگھ ، سچن شرما ، پربھات سنگھ ، سریندر کھجوریہ، سنجیو گلیریا، روی کمار، جگدیش کمار، انگریز سنگھ ،روی کانت، موہن لعل،راکیش ورما و دیگران  نے بھی شرکت کی۔