تازہ ترین

سڑک حادثات کی معیاری تحقیقات

کٹھوعہ پولیس کی جانب سے ورکشاپ کا اہتمام

13 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 
کٹھوعہ//تحقیقات کی معیار میں بہتری لانے اور ایڈوانس سکلز کی جانکاری دینے کیلئے کٹھوعہ پولیس نے زیر رہنمائی ایس ایس پی شری دھر پاٹل یہاں ضلع پولیس لائنز کے کانفرنس ہال میںتحقیقاتی افسروں کے لئے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ورکشاپ کا ا فتتاح ایس ایس پی نے کہا، انہوں نے اپنے افتتاحی تقریر میںافسروں سے حادثہ ہونے کے بعد قیمتی جانوں کا بچانے کے لئے سنہری وقت کا موثر استعمال اور معاملات کا حل جدید ٹیکنالوجی اور لوگوں کے تعاون سے کرنے پر زور دیا ۔ ایڈیشن ایس پی رمنیش گپتا، چیف پراسکیوشن افسر وکرانت شرما ، ڈی ایس پی کے ڈی بھگت، سینئر پراسکیوشن افسر آر سی شرما ، اے ڈی او  ڈی پی او کٹھوعہ ہریش شرما ، پراسکیوشن افسر امت سہگل نے بھی پروگرام میں بطور ماہرین تحقیقاتی افسروں کے ورکشاپ میں شرکت کی۔ ورکشاپ میں افسروں نے متعدد ٹیکنالجیوں پر مبنی ماضی کے متعدد معاملات کا مطالعہ کیا ،جس سے حادثات کے معاملات کی تحقیقات کے معیار میں اضافہ ہوگا۔تحقیقاتی افسرون نے متعدد مسائل اُٹھائے جن کو ماہرین نے وضاحت کی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ایسے ورکشاپ مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیںگے،تاکہ تحقیقاتی افسروںکے سکل میں بہتری لائی جا سکے۔