تازہ ترین

کپوارہ میں مضر صحت مرغ ضبط، ایک گرفتار

13 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ//پولیس نے کپوارہ میں مضر صحت مرغے ضبط کرکے چھاپڑی فروش کو گرفتار کیا ہے۔ اقبال مارکیٹ میں لوگوں نے اس وقت شور وغل مچایا جب وہاں ایک چھاپڑی فروش مرے ہوئے مرغ فروخت کررہا تھا ۔دکاندارو ں اور لوگو ں کاکہنا ہے کہ چھا پڑی فروش مردے مر غوں کو ذبح کر کے بازار میں فرو خت کرتا ہے جس کے بعد پولیس متحرک ہو گئی تاہم چھاپڑی فروش بلال احمد ساکن لولاب فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے مرغوں کو اپنی تحویل میں لیکر اور ڈاکٹروں سے ان کی جانچ کرائی ۔ڈاکٹرو ں کے مطابق مرغے مردہ نہیں تھے بلکہ وہ کئی روز کے تھے جس سے وہ بوسیدہ ہوچکے تھے اور وہ کھانے کے قابل نہیں رہے ۔پولیس نے بلال احمد کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔چوکی آفیسر بازار کپوارہ تنویر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ انہو ں نے لوگو ں کی شکایت پر چھاپہ ڈالا اور نصف درجن مرغوں کو ضبط کیا جو کھانے کے قابل نہیں تھے اور معاملہ کی نسبت ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 77/2019US,269RPCاور270ملیج ننٹ ایکٹ درج کیا کیونکہ مرغوں کا گوشت زندگی کے لئے خطرہ بن سکتے تھے ۔اس دوران ٹریڈس فیڈریشن نے مطالبہ کیا کہ جو دکاندار مرغوں کا کھلا گوشت فروخت کرتے ہیں ان کی میڈیکل جانچ کرنے کی ضرورت ہے ۔