تازہ ترین

سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی | شہر خاص میں قصاب کی دُکان سربمہر

13 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//انتظامیہ نے شہر کے نوشہرہ علاقے میں ایک قصاب کی دکان کا اچانک معائنہ کیا اورپایا کہ یہ قصاب مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمتوں پر گوشت فروخت کر رہا تھا۔حکام نے اس دکان کو سربمہر کر کے میٹ شاپ مالک کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی درج کیا ۔ انتظامیہ کے مطابق یہ کاروائی نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کا حصہ ہے۔حکام کے مطابق مارکٹ چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے تا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائیز منافع خوری پر قابو پایا جاسکے۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شاہد اقبال چوہدری نے پہلے ہی ضلع بھر کے تمام بازاروں کا روزانہ کی بنیادوں پر معائنہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ناجائیز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے۔انتظامیہ نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ بلیک مارکیٹنگ سے متعلق کسی بھی شکایت کو فون نمبرات9419080036،9906464944 یا7051736919 پر درج کراسکتے ہیں تا کہ اس طرح کے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔