تازہ ترین

دربار مؤ کے ساتھ ہی شہر میں ٹریفک جام شروع

13 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نمائندہ عظمیٰ
سرینگر // دربار مو ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ،جس کے باعث عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ٹریفک جام کی وجہ شہر کی شاہراہوں پرگاڑیوں کو ٹھیک ڈنگ سے نہ چلانے کی ہے اور محکمہ ٹریفک بھی اُس کو کنڑول کرنے میں ناکام ہے جس سے کئی علاقوں میں اکثر ٹریفک جام لگ جاتا ہے ۔محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ غلط سمت سے ٹریفک کی روانی نے ٹریفک جام کی صورتحال کو مزید گمبھیر کردیا ہے،بعض مقامات پر عوام اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز غلط سمت سے گاڑیوں کو نکالتے رہتے ہیں جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔ شہر کے اکثر مقامات جن میں ٹینگ پورہ ، ایچ ایم ٹی ، نٹی پورہ بازار ، جہانگیر چوک ، پٹہ مالو ، ریڈنسی روڑ ، بمنہ ، شامل ہیں ان علاقوں میں ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب یہاں پر ٹریفک جام نہ ہوتا ہو ۔محکمہ ٹریفک کے ایک اعلیٰ افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ٹریفک جامنگ کی سب سے بڑی وجہ لوگ ہیں کیونکہ شہر میں چلنے والی گاڑیاں غلط سمت سے چلتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان تنگ سڑکوں پر جہاں ایک یا دو کتاروں میں گاڑیاں ٹھیک طریقے سے چل سکتی تھیں وہاں گاڑیوں کو تین لائنوں میں چلایا جاتا ہے جس کے سبب اُن جگہوں پر جام لگ جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خود میں شعور پیدا کرنا چاہئے ۔