تازہ ترین

۔3 بار چالان ہونے پر لائسنس اور روٹ پرمٹ منسوخ ہونگے

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے خفیہ کیمروں سے بچ نہیں سکتے :آئی جی پی ٹریفک

13 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشفاق سعید
سرینگر //آئی جی پی ٹریفک آلوک کمار نے شہر سرینگر میں ٹریفک نظام میں سدھار لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی گاڑی جو غلط سمت سے چلے گئی یا پھر سڑکوں کے بیچ غیر قانونی پارک کی جائیگی،اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔کشمیر عظمیٰ کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ شہر سرینگر میں چلنے والی گاڑیوں کے مالکان کو انتباہ دیا ہے کہ اگر کس بھی گاڑی کے خلاف تین مرتبہ چلان ہوتا ہے تو چوتھی بار اُس کی لائسنس کو منسوخ کیا جائے گا جبکہ ایسی صورت میں کمرشل گاڑی کا روٹ پرمٹ منسوخ کیا جائے گا ۔آئی جی پی ٹریفک نے کہا کہ شہر سرینگر میں دربار مو کے بعد ٹریفک قانونی کی خلاف ورزی کرنے والی سینکڑوں گاڑیوں کے خلاف کارروئی عمل میں لائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے متعدد علاقوں میں خفیہ کیمرے لگے ہوئے ہیں جن سے اب آسانی سے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ کون سی گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف وزری کر رہی ہے ۔آئی جی پی نے کہا کہ خفیہ کیمروں کے ذریعے اُس گاڑی کا نمبر نوٹ کیا جاتا ہے پھر اُس کی جانکاری محکمہ ٹرانسپورٹ سے حاصل کر کے اُس کو گھر میں چالان بھیجا جاتا ہے۔ الوک کمار نے خبردارکیاکہ گر اس دوران کوئی بھی شہری وقت پر چالان بھرنے نہیں آئے گا تو اُس کے خلاف وارنٹ جاری کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ خفیہ کیمروں سے اب ٹریفک اہلکاروں کا کام آسان ہو گیا ہے ۔انہوں نے شہر میں چلنے والی گاڑیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ ڈسپلن قائم کریں ۔’’گاڑیوں کو چلانے کے دوران سیٹ بلٹ کا استعمال کریں ،اوئورلوڈنگ سے گریز کریں ، تیزرفتاری سے گاڑیاںنہ چلائیں ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسکوٹر یا پھر موٹر سائیکل چلانے کے دوران ہلمٹ کا استعمال کریں ۔