تازہ ترین

نگروٹہ میں نیو سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح

12 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//ج سی او وائٹ نائٹ کور لمیٹڈ جنرل پرمجیت سنگھ ،اے وی ایس ایم ،ایس ایم نے آرمی پبلک سکول نگروٹہ میں نیو سپورٹس کمپلیکس'Hoopsters and Spikers' کا افتتاح کیا۔ زونل صدر آوا وائٹ نائٹ کور ڈاکٹر مسز بندیتا سنگھ اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھی ،جس میں سینئر فوجی افسروں ،سکول کے سٹاف اور طلاب نے بھی شرکت کی۔سپورٹس اور گیمز کے رول پر زور دیتے ہوئے مہمان خصوصی نے طلاب کو کھیلوں میںتہیہ دل سے حصہ لینے کی ترغیب دی ۔انہوں نے تمام مراحل میں شاندار کارکردگیکا مظاہرہ کرنے کےلئے پرنسپل اور سٹاف کی سراہنا کی۔اس موقعہ پر بورڈ نتائج میں کامیاب ہوئے بارہویں جماعت کے طلاب کی عزت افزائی کی ،جس سے طلاب بہت ہی خوش ہوئے۔انہوں نے ایڈمنسٹریٹو عملہ کی جانب سے پیش کی گئی خدمات کا اعتراف کیا اور سکول کی کامیابی میں انکے مزید جانفشانی سے کام کرنے کی تلقین کی۔