تازہ ترین

آرینز انسٹیچوٹ آف نرسنگز نے عالمی یوم نرسنگ منایا

12 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//آرئینز انسٹیچوٹ آف نرسنگ راجپورہ، نے"Nursing: The Balance of Mind, Body and Spirit" کے موضوع پر عالمی یوم نرسنگ منایا ۔انس ٹیچوٹ کے اے اینا ایم اور جی این ایم طلاب نے متعدد پروگرام پیش کرکے پروگرام میں شرکت کی ۔تقریب کا آغاز روایتی لیمپ روشن کرکے کیا گیا۔طلاب نے موضوع پر حلف برداری ،رنگولی مقابلہ، پوسٹر بنانےکا مقابلہ، کلچرل پروگرام وغیرہ منعقد کئے اور سماج کے تئیں اپنی ذمہ واریوں کا مظاہرہ کیا۔نرسنگ طلاب نے تربیت کے دوران اور تربیت مکمل ہونے کے بعد اپنے پیشہ سے سماج کی خدمت کرنے کی حلف لی ۔طلاب نے نرسنگ پیشہ کے اقدار کو برقرار رکھنے کی بھی حلف لی۔ڈاکٹر میگنا شرما اور مسز وجے لکشمی نے اس حقیقت پر زور دیا کہ نرسوں کو لوگوں کی صحت سدھارنے میں ایک اہم ذمہ واری ہے۔انہوں نے کہا کہ آجکل نرسوں نے سکل اور پیشہ کی جانکاری سے اسے سکلز کا خزانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ نرسنگ ایک نیک پیشہ ہے اور ہیلتھ کئیر کے تمام اصول اس بے لوث خدمت پر ٹکے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر ایس جے سنگھ اورستویندر کور نے بھی نرسنگ پیشہ پر روشنی ڈالی ۔انہوںنے کہا کہ نرسنگ پیشہ کا مطب خدمت ہے نہ کہ کمائی۔آرین گروپ کے چیر مین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے طلاب اور عملہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نرسوں کو سماج میں ایک اہم رول نبھانا ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ12 مئی کو عالمی یوم نرسنگ منایا جاتا ہے۔