تازہ ترین

آخون بنام گورنر | سیاست کے بجائے مسائل کی طرف توجہ دی جائے

12 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدرِ صوبہ کشمیر حاجی محمد سعید آخون نے کہا ہے کہ گورنر انتظامیہ خواب غفلت میں ہے جبکہ بازاروں میں عام لوگوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب غربا کیلئے سبزی خریدنا بھی اب مشکل ہوگیا ہے۔انہوںنے کہا کہ سبزی فروش، قصاب اور دیگر دوکاندار اشیائے خوردونوش من مانے داموں فروخت کرکے صارفین کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیںجبکہ پھلوں اور دیگر سبزیوں کے دام بھی آسمان چھو رہے ہیں۔آخون نے کہاکہ بجلی کی ابدتر صورتحال پر بھی گورنر انتظامیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ گورنر نے دربار مو ہونے سے قبل جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی اور وہاں محکمہ بجلی کے حکام کو ہدایت دی کہ میٹر والے علاقوں میں 24گھنٹے بجلی فراہم کی جائے اور غیر میٹر شدہ علاقوں میں صرف ایک گھنٹے کیلئے بجلی کٹوتی ہونی چاہئے۔ لیکن افسوس اس بات ہے کہ کشمیری لوگوں کو اس قسم کی سہولیات کے بارے میں گورنر نے کوئی ہدایت جاری نہیں کی اور نہ کوئی میٹنگ بلائی۔ انہوں نے کہا کہ گورنرنے ماہ مقدس کے موقعے پر بھی یہاں کے لوگوں کو بنیادی ضروریات میسر رکھنے کیلئے ایک بھی میٹنگ نہیں بلائی۔ آخون نے گورنر کو مشورہ دیا کہ وہ سیاست کرنا ترک کرکے لوگوں کے مسائل و مشکلات کی طرف بھی توجہ دیں۔