تازہ ترین

مارکیٹ چیکنگ کا سلسلہ شروع | شہر میں 1300 کاروباری اداروں کا معائنہ

متعدد دکانیں سربمہر،کئی ناجائز منافع خورگرفتار

12 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کی ہدایات کے تحت تشکیل دئے گئے مارکیٹ چیکنگ سکارڈوںنے کل مختلف علاقوں کادورہ کرکے ناجائز منافع خوری اور اضافی قیمتیںوصول کرنے کی پادا ش میں کئی دکانوں کو سربمہر کیا اور گرفتاریاں عمل میںلائیں ۔جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت میں رکائوٹوں کے پیش نظر ناجائز منافع خوری پر روک تھام کے لئے ضلع سرینگر میںتمام سات تحصیلوں میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔خوراک،سول سپلائز وعوامی تقسیم کاری،لیگل میٹرالوجی ،فوڈ سیفٹی ،سرینگر میونسپل کارپوریشن اورپولیس آفیسران پر مشتمل چیکنگ سکارڈون نے 13سو سے زیادہ دکانوں اور کاروباری اداروں کا معائنہ کیا جن میں سے ایسے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں سربمہر کیا اور بعض قصورواروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی جو کہ ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیأ کی فروخت میں ملوث پائے گئے ۔ڈاکٹر شاہد اقبال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اضافی قیمتیںطلب کرنے والے دکانداروں کے خلاف اس نمبر پر اپنی شکایات درج کریں۔9419080036عام شہریوں سے مزید درخواست کی گئی ہے کہ وہ اضافی قیمتیں وصول کرنے کی شکایات کے سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرنارتھ9906464944اورسائوتھ7051736919کے ساتھ بھی رابطہ قائم کریں۔