تازہ ترین

شرپسند عناصر مسجد کے تقدس کو نقصان پہنچانے اور نمازیوں کو ہراساں کرنے کے در پے :انجمن اوقاف

جمعہ کے مواقع پر جامع مسجد کے گرد و نواح فورسز تعینات نہ کئے جائیں

12 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(   فائل فوٹو    )

نیو ڈسک
سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے مقدس ماہ رمضان کی آمد اور جمعتہ المبارک کے عظیم اور متبرک دن پر جبکہ شہر ودیہات سے ہزاروں کی تعداد میں نمازی اور زائرین نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مرکزی جامع مسجد کا رخ کرتے ہیں ، لیکن حکمرانوں کا جامع مسجد کے ارد گرد فورسز اور پولیس کی بھاری تعداد کو تعینات کرکے ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جس سے اس عظیم عبادت گاہ کے تقدس اور حرمت کو زک پہنچایا جاسکے اور بڑی تعداد میں آنے والے نمازیوں بشمول پردہ نشین خواتین کو جمعہ جیسے عظیم اجتماع میں شرکت کی سعادت سے روکا جاسکے۔بیان میں کل نماز جمعہ کے فورا بعد جامع مسجد میں جو دلخراش واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بے تحاشہ ٹیئر گیس شیلنگ اور پیلٹ فائرنگ کے سبب درجنوں افراد خاص طور پر خواتین شدید طور پرزخمی ہو گئی ہیں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ واقعہ جامع مسجد کے ارد گرد بھاری تعداد میں فورسز کی تعیناتی کے سبب پیش آیا جس سے شرپسند اور سازشی عناصر کو موقعہ ملتا ہے کہ وہ تاریخی جامع مسجد کے تقدس اور حرمت کو نقصان اور نمازیوں کو ہراساں کرسکیںجبکہ انجمن اوقاف نے بارہا ریاستی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے روز جامع مسجد کے ارد گرد فورسز کی تعیناتی سے اجتناب کرے۔