تازہ ترین

پرینکا کا15 مئی کو وارانسی میں روڈ شو

12 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 وارانسی// کانگریس جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا 15 مئی کو اترپردیش کے وارانسی پارلیمانی حلقے سے پارٹی امیدوار اجئے رائے کے حمایت میں روڈ شو کر کے عوام سے ووٹ مانگیں گی۔کانگریس کے وارانسی ڈویژن کے ترجمان شیلندر سنگھ نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ محترمہ واڈرا وارنسی دورے کی اطلاع ملنے کے بعد ضروری تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ لیکن روڈ شو کے لئے روٹ کا تعین فی الحال نہیں کیا گیا ہے ۔اس بارے میں جلد ہی فیصلہ کیاجائے گا۔وہیں باوثوق ذرائع کی مانیں تو محترمہ واڈرا کا روڈ شو بی ایچ یو کے مین گیٹ کے نزدیک واقع مدن موہن مالویہ کی مورتی سے شروع ہوگا اور اسی ، بھدینی، سونارپورا، گودولیا چوراہا ہوتے ہوئے شری کاشی وشو انتھ مندر کے پاس اختتام پذیر ہوگا۔ روڈ شو شام تین بجے کے بعد شروع ہوگا۔