تازہ ترین

صیام الکریم

10 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بے زبانوں کو جب وہ زبان دیتا ہے
پڑھنے کو پھر وہ قرآن دیتا ہے
بخشش پہ آتا ہے جب اُمت کے گناہوں کو
تحفے میں گناہ گاروں کو رمضان دیتا ہے
چشم بار ہو کہ مہمان آ گیا
دامن میں الہٰی تحفۂ ذیشان آ گیا
بخشش بھی، مغفرت بھی،جہنم سے بھی نجات
دست طلب بڑھاؤ کہ رمضان آ‌گی
گناہوں کی عادت چھڑا دے یا الہٰی
ہمیں نیک انسان بنا دے یا الہٰی
جو تجھ کو جو تیرے محبوب کو پسند ہو
ہمیں ایسا انسان بنا دے یا الہی
اہلِ ایماں کے لئے ہے یہ مسرت کا پیام
آگیا سرچشمہ ٔ  فضلِ خدا ماہِ صیام
روح پرور ہے یہ تسبیح و تلاوت کا سماں
کررہے ہیں سب بقدرِ ظرف اس کا اہتمام
مسجدیں فضلِ خدا سے مطلعِ انوار ہیں
پی رہے ہیں اہلِ ایماں بادۂ وحدت کا جام
بارگاہِ رب العزت میں سبھی ہیں سجدہ ریز
دید کے قابل ہے یہ قانونِ قدرت کا نظام
طالبِ فضلِ خدا ہیں بچے بوڑھے اور جوان
بھوکے پیاسے ہیں مگر پھر بھی نہیں ہیں تشنہ کام
ماہِ رمضاں میں یہ افطار و سحر کا انتظار
ہے نشاطِ روح کا ساماں برائے خاص و عام
پیش خیمہ عید کا ہے ماہِ رمضاں اس لئے
ہو مبارک سب کو برقی اِس کا حُسنِ اختتام
عبادتوں کے اس دور میں
آؤ مانگیں سب کے لیے مغفرت
مانگتے ہیں ہم کچھ نہ کچھ اپنے لیے
چلو آج دوسروں کے لیے مانگیں
رمضان کی آمد کی خوشی ہے بہت
ساتھ ہی اس کے رخصت ہو جانے کا غم
خدا کرے وقت تھم جائے اس وقت
جب برس رہی ہو خدا کی رحمت ہم پر
رمضان کے رخصت ہونے سے پہلے
درِ توبہ بند ہونے سے پہلے
اس مبارک مہینے کی ہر فضیلت حاصل کر لیں
جو ہم گزشتہ سالوں میں حاصل نہ کر سکے
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مبارک ماہ میں ہم سب کو اپنی رحمتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔آمین
  مر سلہ: غلام نبی شاہ، عالی مسجد سری نگر