ماہِ رمضان

5 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

روحِ ایماں مبارک ہو سبھی کو
ماہِ رمضاں مبارک ہو سبھی کو
رحم و برکت کا یہ واحدمہینہ
دین  کی  جاں مبارک ہو سبھی کو
چاند رمضاں کا یوں پھر سے عیاں ہے
ختمِ شعباں مبارک ہو سبھی کو
تا فلق آج ہیںغالب اُجالے
ماہِ تاباں مبارک ہو سبھی کو
رکھ کے روزہ تُو بن متقّی اب
حُکمِ قرآں مبارک ہوسبھی کو
اب تو یوں قید ہے شیطاں کی بستی
اب سے ایماں مبارک ہو سبھی کو
سیرابؔکشمیری
دیورلولاب(کپوارہ)
رابطہ:9622911687

تازہ ترین