تازہ ترین

ڈوگرہ لاء کالج میں این سی سی افتتاحی تقریب کا اہتمام

30 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سانبہ//ڈوگرہ لاء کالج میں این سی سی ونگ کا افتتاح کیا گیا۔اس سلسلہ میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب زیر قیادت سابقہ وزیر و چیئرمین ڈوگرہ ایجوکیشنل ٹرسٹ ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک منعقد ہوئی۔یونٹ کا افتتاح جے اینڈ کے آرمڈ سکارڈن این سی سی کے کمانڈنگ افسر کرنل دھرمیندر پانڈے نے کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں طلاب کو این سی سی میں جوائن کرنے اور ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے طلاب کو این سی سی جوائن کرنے کے فوائد کی جانکاری دی کیونکہ ایساکرنے سے وہ آرمڈ فورسز میں اپنا کئیر ئیر شروع کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کالج انتظامیہ کی جانب سے این سی سی ونگ کھولنے کی سراہنا کی۔ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک نے اپنے صدارتی خطبہ میںکرنل دھرمیندر پانڈے کا کالج میں این سی سی یونٹ قائم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے طلاب کو این سی سی جوائن کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔س سے قبل پرفیسر وی پی مگوترہ نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور طلاب کو اس پروگرام سے واقف کیا۔