تازہ ترین

تعمیری کمپنی ورکران کا تعزیتی اجلاس منعقد

25 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

محمد تسکین
بانہال // بانہال میں ریلوے ٹنل کو تعمیر کرنے والی کمپنی بیگ کنسٹرکشن کمپنی کی طرف سے بدھ کے روز ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے ایک ورکر ریاض احمد کھانڈے ساکنہ ٹھٹھاڑ بانہال کی اچانک رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ ریلوے ٹنل نمبر 77 پر بلائی گئی اس میٹنگ میں پروجیکٹ منیجر بی بی سی سومناتھ منڈل ، ایڈمنسٹریٹر آفیسر محمد یوسف بٹ ،کاشف نظیر ، غلام حسن ڈار، وسیم اکرم اور دیگر ملازمین اور ورکروں کمپنی نے شرکت کی۔ اس موقع پر تعزیتی اجلاس میں کمپنی کے ورکروں نے ریاض کھانڈے کو ایک شریف النفس اور ایماندار شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کیلئے اسکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔ تمام ملازمین نے مہلوک ساتھ کے لواحقین کیلئے ایک ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا جبکہ بی سی سی کمپنی نے ضابطہ کے تحت مرحوم کیلئے انشورنس سمیت دیگر   مراعات کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر دہلی میں ایک میٹنگ کے سلسلے میں گئے کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عمران بیگ ولد محمد اشرف بیگ  اور پروجیکٹ ڈائریکٹر بیگ کنسٹرکشن کمپنی طاہر احمد بیگ نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں ریاض احمد کھانڈے کی اچانک موت پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کی ہے اور پسماندگان کو ہر ممکن مدد بہم پہنچانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔ اس موقع پر مرحوم ریاض کھانڈے کی جنت نشینی کیلئے اللہ سے  دعا کی گئی اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے اور انہیں صبر و جمیل عطا کرنے کی دعا کی گئی۔