تازہ ترین

۔25 سالہ نوجوان کی پْر اسرار حالات میں لاش برآمد

25 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
 جموں//ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک 25 سالہ نوجوان کی لاش پْراسرار حالات میں برآمد کی گئی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بھدرواہ میں بس اسٹینڈ کے نزدیک پاسری علاقے میں ایک مکان جس میں انفارمیشن دفتر قائم ہے، کے بر آمدے پر ایک 25سالہ نوجوان کی لاش پْراسرار حالات میں بر آمد کی گئی۔مہلوک کی شناخت آصف خان ولد عبدالقیوم خان ساکن چنوٹ بھدرواہ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا ایس ایچ اوبھدرواہ منیر احمد خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی وطبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لاش کو آخری رسوم کی ادائیگی کے لئے لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت واقع ہونے کی وجوہات معلوم ہوسکتی ہیں تاہم اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔