تازہ ترین

گندوسڑک حادثے پر متعدد شخصیات کا اظہار دکھ

25 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈوڈہ +کشتواڑ//متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے گندو سڑک حادثہ پر گہرے رنج غم کا اظہار کیا ہے جن میں سابق وزراء و ممبران قانون سازیہ  غلام محمد سروڑی ، سجاد کچلو، خالد نجیب سہروردی، فردوس احمد ٹاک، محمد شریف نیاز، محمد اقبال بٹ، شہاب الحق اور دیگران شامل ہیں ۔اس سلسلہ میں جاری الگ الگ پیغامات میں انہوں نے سوگوار کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم سوگوار کنبوں کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوںنے غمزدگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کیلئے دعا کی اور مرحومین کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاک پروردگار مرحومین کو جنت الفردوس میں مقام اعلیٰ نصیب فرمائے ۔انہوں نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک پر زور دیتے ہوتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر ہو رہے حادثات پر نظر ثانی کی جائے اور ٹریفک انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جائیں کہ اس معاملہ میں خصوصی توجہ مبذول کی جائے اور سڑک حادثات پر روک لگائی جا سکے ۔موصوف نے ریاستی گورنرسے اپیل کرتے ہوئے کہا ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے حق میں دس دس لاکھ روپئے ایکس گریشیا رلیف واگزار کی جائے۔