تازہ ترین

لوک سبھا پولنگ: ریاست میں ایک بجے تک30فیصد ووٹنگ درج

18 اپریل 2019 (22 : 02 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جموں کشمیر کی دو نشستوں پر جمعرات کو لوک سبھا کی دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران د ن کے ایک بجے تک مجموعی طور پر29.6فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع بڈگام میں ایک بجے تک 11.4فیصد ،ضلع گاندربل میں11.0فیصد جبکہ ضلع سرینگر میں4.8فیصدو وٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

سرینگر کی پارلیمانی نشست انہی تین اضلاع پر مشتمل ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع ریاسی میں ایک بجے تک49.2فیصد،کٹھوعہ میں49.7فیصد،اُدھمپور میں48.7فیصد،رامبن میں39.3فیصد،ڈوڈہ میں43.2فیصد اور ضلع کشتوار میں39.3فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

اُدھمپور پارلیمانی نشست انہی چھ اضلاع پر مشتمل ہے۔

ووٹنگ آج صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔