تازہ ترین

لوک سبھا پولنگ: ریاست میں11بجے تک17فیصد سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ

18 اپریل 2019 (37 : 12 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جموں کشمیر کی دو نشستوں پر جمعرات کو لوک سبھا کی دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران صبح گیارہ بجے تک مجموعی طور پر17.8فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع بڈگام میں گیارہ بجے تک 6.4فیصد ،ضلع گاندربل میں6.5فیصد جبکہ ضلع سرینگر میں2.3فیصدو وٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

سرینگر کی پارلیمانی نشست انہی تین اضلاع پر مشتمل ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع ریاسی میں گیارہ بجے تک28.8فیصد،کٹھوعہ میں28.5فیصد،اُدھمپور میں28.7فیصد،رامبن میں19.5فیصد،ڈوڈہ میں28.6فیصد اور ضلع کشتوار میں23.6فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

اُدھمپور پارلیمانی نشست انہی چھ اضلاع پر مشتمل ہے۔

ووٹنگ آج صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔