تازہ ترین

لوک سبھا پولنگ: ریاست میں پہلے چار گھنٹوں کے دوران6فیصد ووٹنگ ، سرینگر میں1.23فیصد ریکارڈ

18 اپریل 2019 (06 : 11 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جمعرات کو صبح نو بجے تک جموں کشمیر کی دو نشستوں پر مجموعی طور پر6.1فیصد ووٹران نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا ۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سرینگر کی پارلیمانی نشست پر محض1.23فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اُدھمپور میں 8.6فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق تا ہم ووٹنگ کا سلسلہ سرینگر اور اُدھمپور حلقوں کے اندر پُر امن طریقے سے جاری  تھا۔