تازہ ترین

ظفر اکبر ودبارہ دلی طلب

این آئی نے نوٹس جاری کیا

18 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// بھارتی ایجنسی نے ایک بار پھرسالویشن مومنٹ کے سربراہ اور چیرمین ظفر اکبر بٹ کے نام سمن اجرا کئے ہیں۔ایک تازہ خط کے ذریعے انہیں اپریل19کو دہلی طلب کرلیا گیاہے۔این آئی اےکی جانب سے ظفر اکبر بٹ کی رہائش گاہ واقع عثمانیہ کالونی باغ مہتاب میں فروری کے مہینے میں چھاپہ ڈالا اور گھنٹوں کی تلاشی کاروائی کے دوران اہل خانہ کو ہراسان کیا اور اسکے بعد ہمہامہ اور دہلی میں پوچھ تاچھ کی گئی۔سالویشن مومنٹ نے پارٹی چیرمین ظفر اکبر بٹ کو NIAکے ذریعے پھر سے دہلی طلب کئے جانے پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کاروائیاں قابل مذمت ہیں اور اس طرح جموں کشمیر کی تحریک مزاحمت کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔