تازہ ترین

شبیر شاہ کی بیٹی کی طلبی، اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی مثال:طاری

18 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
 سرینگر// تہاڑ جیل میں نظر بندفریڈم پارٹی چیئرمین شبیر احمد شاہ کی دختر کو انفورسمنٹ دائریکٹوریٹ کی طرف سے طلب کرنے پر سخت ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے’’یہ ثابت ہوتا ہے کہ نئی دہلی شبیر احمد شاہ کو غیر اخلاقی طریقوں سے خوفزدہ کرنا چاہتی ہے۔‘‘ سرینگر کے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فریڈم پارٹی کے سنیئر لیڈر مولانا محمد عبداللہ طاری نے کہا’’ سماء شبیر کو طلب کرنا،شبیر احمد شاہ کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے واضح مثال ہے،جبکہ نئی دہلی مسلسل اپنے اداروں کو سیاسی مخالفین اور لوگوں کو خاموش کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کی طرف سے شبیر احمد شاہ کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے’’بھارت کو کشمیری عوام کی فکر نہیں بلکہ انہیں صرف کشمیر کی زمین سے غرض ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا’’سماء شبیر کو طلب کرنا اور کچھ نہیں،بلکہ بھارت کی جمہوریت کا غیر انسانی چہرہ ہے۔‘‘ مولانا محمد عبداللہ طاری نے کہا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ایک بچی سے کیا چاہتی ہے،جو ان معاملات سے بے خبر ہے،اور’’یہ صرف سنیئر مزاحمتی لیڈر شبیر احمد شاہ پر دبائو ڈالنے کی کوشش ہے،جو کہ پہلے ہی بدترین سیاسی تعصب کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘ان کا کہنا تھا کہ شبیر احمد شاہ کو بیماری کے باوجود بھی تہاڑ جیل میں مقید رکھا گیا ہے۔