تازہ ترین

مودی امیروں کے وزیر اعظم ہیں :اکھلیش

18 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

کانپور دیہات//سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو کہاکہ‘ سب کا ساتھ سب کا وکاس’ کے نعرے بلند کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی صرف ایک فیصدی امیروں کے مفاد ات کا تحفظ کرنے والے وزیر اعظم ہیں جبکہ باقی کو صر ف وہ وعدوں سے ہی مطمئن رکھتے ہیں۔مسٹریادو نے رسول آباد میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی عوام کے سامنے کہتے ہیں کہ مودی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کی پالیسی پر عمل پیرا پے لیکن حقیقت تو کچھ اور ہے ۔ وہ صرف ایک فیصدی امیروں کے وزیر اعظم ہیں اور انہیں کی مفادات کی تکمیل کے لئے اپنے پانچ سالہ میعاد کار میں کام کیا ہے ۔ جبکہ سابقہ لوک سبھا انتخابات میں عوام سے جڑے مسائل کو حل کرنے کے سینکڑوں وعدے کئے تھے اور ان میں سے ایک پر بھی کام نہیں کیا گیا ہے ۔قنوج سے امیدوار ڈمپل یادو اور بی ایس پی جنر ل سکریٹری ستیش چندر مشرا کی موجودگی میں انہوں نے بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا، ایس پی سربراہ نے کہا کہ یہ ملک کا سب سے بڑا انتخاب ہے ۔ پہلے مرحلے میں رائے دہندگان نے اتحاد کے حق میں ووٹ کیا ہے ۔ اس کے بعد بی جے پی کے لوگوں کواتحاد سمجھ میں ہی نہیں آرہا ہے ۔