تازہ ترین

سونہ مرگ گائوں کے ٹوٹے پل کی سرنو تعمیرکا مطالبہ

18 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

غلام بنی رینہ
کنگن//صحت افزاء مقام سونہ مرگ کے گائوںکارابطہ پل اس سال شدید برفباری کی وجہ سے ٹوٹ جانے کی وجہ سے مقامی لوگوں مشکلات کاسامنا ہے ۔ مقامی باشندے نظیر احمد شیخ نے ’کشمیر عظمیٰ‘ کو بتایا 2016میں بھاری برفباری کی وجہ سے یہ پل ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد مقامی بستی کے لوگوں نے سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے پل کی سرنوتعمیر کا مطالبہ کیا تھا اور اتھارٹی نے لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سال2018میں پل کی مرمت کا کام شروع کیا۔ مقامی لوگوں نے الزام عائدکیا کہ اس پل کی مرمت میں غیرمیعاری مواد استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے پل دوبارہ ٹوٹ گیا ۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ پل کو دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں تاکہ سونہ مرگ کی بستی کے لوگوں کودرپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔مقامی لوگوں کے مطابق سونہ مرگ شاہراہ بحال ہونے کے ساتھ ہی وہاں کے رہائش پزیر لوگ اپنا مال مویشی لیکر اب چھ ماہ تک وہاں قیام کرتے ہیں لیکن لوگوں کو اِسی نالہ کو پار کرکے گھروں تک پہنچنا پڑتاہے۔