تازہ ترین

میں نیٹ ورکنگ پرگیسٹ لیکچر کا اہتمام YCET

18 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//نیٹ ورکنگ کی بنیاد اور اسکے ضروریات کے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے سلسلہ میں یوگ نندا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لو جی (YCET)کے شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے شعبہ کے چھٹے اور آٹھویں سمسٹر کے طلاب کے لئے "Networking CCNA, Routers & its Installation" کے موضوع پر ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ وپرو کے انجینئر راہل جموال اور انجینئر یدھ ویر سنگھ نے کور نیٹ ورک انجینئر کیلئے درکار ہنر کے متعلق جانکاری دی اور طلاب کو اگلی پیڑھی کی ٹیکنالوجی کیلئے کام کرنے پر زور دیا۔نشست کا مقصد CCNA کی اہمیت کی وضاحت کرنا تھا ،تاکہ طلاب کو عملی نظریہ اور اسکے متعلق مزید مواقعوں کی جانکاری حاصل ہو۔مقررین نے کہا کہ CCNA نیٹ ورکنگ کا دروازہ ہے اور دیگر کورسوں جیسے کہ CCNPکے لئے ضروری ہے۔مقررین نے TCP/IP, IP Addressing & Sub netting, Routing Information Protocol (RIP), کے تصور پر مزید وضاحت کی۔نشست سے طلاب کو نیٹ ورکنگ تصور پر انکے کئیرئیر کے لحاظ سے اعتماد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔YCETکے ڈائریکٹر ڈاکٹر اروند دیوانگن نے اپنے خطاب میںطلاب کو بتایا کہ کالج فقط تھیوری کا جانکاری دلانے کے لئے نہیں ہے بلکہ ان میں کئیرئیر کے لئے مطلوب تکینکی ہنر کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے بھی۔ شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سربراہ انجینئر دنیش گپتا اور فیکلٹی کے دیگر ممبران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ ایچ او ڈی کی جانب سے ریسورس پرسنز کو مومینٹو بھی پیش کئے گئے۔
 

تازہ ترین