تازہ ترین

جموں یونیورسٹی میں امبیڈکر جینتی پر توسیعی لیکچر کا اہتمام

18 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//جموں یونیورسٹی ایس سی/ایس ٹی ایمپلائز ایسو سی ایشن کی جانب سے امبیڈکر جینتی کے موقعہ پر توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ،جس میں شعبہ اکنامکس کے پروفیسر ڈاکٹر دیپانکر سین گپتا، لاء ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ستیندر بھگت اور خصوصی مدعو انجینئر ایچ آر فونسا نے شرکت کرکیانہیں کمزور طبقہ کے لئے ایک عالمی مسیح قرار دیا۔پروگرام میںیونیورسٹی کے اساتذہ، طلاب ،سکالروں ،ملازمین اور نامور شخصیات نے شرکت کی۔اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر جسپال بڑوال نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امبیڈکر نے اپنی سماجی کام شروع کی اور تعلیم کی اہمیت کو پھیلایا۔انہوںنے لوگوں کو اپنے حقوق کے لئے جد و جہد کرنے میں مدد کی اور ذات و پات سسٹم کو ختم کرنے کے لئے کھڑے ہوئے،جسکی وجہ سے لوگ اسے ’’بابا صاحب ‘‘ کے لقب سے پکارنے لگے۔آئین ہند کی تشکیل میں ایک اہم رول نبھانے کے لئے انہیں معمار قوم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔پروفیسر دینا کر سین گپتا نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈ کر نے اپنا کئیر ئیر بطور ایک ماہر اقتصادیات کے شروع کیا اور روپے کے مسائل کے اصل مقام اور اسکے حل پر اپنی توجہ مرکوز کی۔انجینئر ایچ آر فونسا نے اپنی تقریر میں کہا کہ کس طرح سے آزادی سے قبل خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ،خصوصاً شادی کے بعد۔لیکن آزادی کے بعد متعدد لیڈران نے خواتین کے حقوق کے لئے جد و جہد کی۔انہوںنے کہا کہ بیشتر لیڈران اس مشن میں ناکام رہے تاہم، امبیڈکر نے اس سسٹم کو قانون کے ذریعہ سے بدل دیا۔لیکچر کے اختتام کے بعد جموں یونیورسٹی ٹیچرس ایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر کلدیپ سنگھ چاڑک اور جموں یونیورسٹی ایس سی/ایس ٹی ایمپلائز ایسو سی ایشن نے کے صدر آر ایل کیتھ نے مشترکہ طور سے پروفیسر ڈاکٹر دیپانکر سین گپتا اور انجینئر ایچ سی فونسک کو شال پیش کئے۔آر ایل کیتھ نے پروگرام میں شرکت کرنے والے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میںڈاکٹر انوپما ووہرہ، ڈاکٹر وجے شوگوترہ، ڈاکٹر راکیش اتری، ڈاکٹر تیرتھ رام ، ڈاکٹر ویریندر کنڈل،ڈاکٹر سومناتھ کنڈل، ڈاکٹر تیرتھ راج، ڈاکٹر وجے سہگل، سرجیت سنگھ ہیر، بی آر انگرال، پردیپ شووترہ، منظور محمد ملک، اشتیاق حسین ، سنیل باسا اور وجے کمار نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین