تازہ ترین

شہر میں آج کے لئے ٹریفک ایڈوائزری

18 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// ٹریفک پولیس نے سرینگر لوک سبھا نشست کیلئے ہونے والی پولنگ کے پیش نظر شہر سرینگر میں ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔چنائو کے دوسرے مرحلے کے تحت آج پارلیمانی حلقہ سرینگر میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ سرینگر کے حکمنامے کے مطابق ٹریفک پولیس نے سرینگر کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ18اپریل کو نشاط، شالیمار، ہارون اور ملحقہ علاقوں کیلئے بڈیاری چوک اور گپکار کے راستے سے ٹریفک چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسی طرح نشاط، شالیمار، ہارون اور متعلقہ علاقوں کیلئے ایس کے آئی سی سی کے راستے ٹریفک چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایڈوائزری کے مطابق جو لوگ ہارون، شالیمار، نشاط سے لالچوک کا سفر کرنے کے خواہشمند ہوں، وہ فور شور روڑ اور حضرت بل کا راستہ اختیار کریںاورجو ڈلگیٹ یا لالچوک علاقوں سے ہارون ،شالیمار، نشاط وغیرہ جانا چاہیں، اْنہیں نوپورہ،خانیار،رعنا واری کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔