تازہ ترین

سرینگر اور اُدھمپور کی پارلیمانی نشستوں کیلئے الیکشن مہم کی مدت ختم

16 اپریل 2019 (25 : 06 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/سرینگر اور اُدھمپورکی پارلیمانی نشستوں کیلئے الیکشن مہم چلانے کی مدت منگل کی  شام  کو ختم ہوگئی ۔

سرینگراور اُدھمپور کی سیٹوں کیلئے جمعرات کو انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔

سرینگر میں صرف نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبد اللہ ہی مہم چلاتے ہوئے زیادہ نظر آئے جو لوک سبھا میں چوتھی بار پہنچنے کیلئے پارٹی کی ٹکٹ پر چنائو لڑ رہے ہیں اور جنہیں بظاہر کسی سخت مقابلے کا سامنا نہیں ہے۔

فاروق کے مد مقابلہ پی ڈی پی کے آغا محسن،پیپلز کانفرنس کے عرفان انصاری اور بھاجپا کے خالد جہانگیر کو ملاکر نو اُمیدوار ہیں۔

حکام کے مطابق سرینگر ضلع میں کل ملاکر46چناوی ریلیاںمنعقد ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرینگر کی نشست 12,90,318ووٹران پر مشتمل ہے جن کیلئے 1716پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

مائیگرنٹ ووٹران کیلئے جموں، اُدھمپور اور نئی دلی میں 26پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔