تازہ ترین

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں فوج کے ہاتھوں ایس ڈی ایم ڈورو کی مبینہ مارپیٹ

16 اپریل 2019 (55 : 03 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/فوج نے منگل کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایس ڈی ایم ڈورو کی مبینہ طور مارپیٹ کی اور اُن کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

یہ واقعہ جنوبی کشمیر میں اننت ناگ کے اُجرو علاقے میں پیش آیا جب فوج کے ایک آفیسر اور ایس ڈی ایم ڈورو کے مابین کسی بات کو لیکر تکرار ہوئی۔

 اطلاعات کے مطابق ایس ڈی ایم ڈورو،غلام رسول وانی کو فوج کے آفیسر کے ساتھ اُس وقت تکرار ہوئی جب اہلکاروں نے ایس ڈی ایم کی گاڑی کو قاضی گنڈ جاتے ہوئے روکا۔

ذرائع کے مطابق ایس ڈی ایم کو فوجی اہلکاروں نے مارا پیٹا جس کے بعد ضلع کمشنر اننت ناگ جائے واردات پر پہنچ گئے۔

فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کے مطابق وہ معاملے کی تفاصیل حاصل کررہے ہیں۔