تازہ ترین

ترال میں نیشنل کانفرنس کی الیکشن تقریب کے نزدیک جنگجوئوں کا گرینیڈ دھماکہ

16 اپریل 2019 (44 : 03 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنگجوئوں نے منگل کو جنوبی کشمیر کے ترال میں نیشنل کانفرنس کی الیکشن تقریب کے نزدیک گرینیڈ دھماکہ کیا تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی الیکشن تقریب پارٹی کے مقامی لیڈر محمد اشرف بٹ کے گھر پر ہورہی تھی جس کے دوران گھر کے نزدیک گرینیڈ دھماکہ ہوا۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ گرینیڈ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا لیکن اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

علاقے کو دھماکے کے فوراً بعد محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔