تازہ ترین

شمالی کشمیر میں الیکشن ریلی کے دوران زخمی پیپلزکانفرنس کارکن چل بسا

16 اپریل 2019 (12 : 02 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/پیپلز کانفرنس کارکن، جو شمالی کشمیر میں ایک الیکشن ریلی کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوا تھا، منگل کو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا۔

مشتاق احمد میر ولد غلام محمد میر ساکنہ بھون وٹسر، راجوار کپوارہ ضلع کے ہندوارہ علاقے میں پیپلز کانفرنس کی ایک ریلی کے دوران 9اپریل کوگاڑی سے گر کر زخمی ہوا تھا۔

پیپلز کانفرنس کے چیئر مین سجاد لون نے اپنی پارٹی کے کارکن مشتاق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

لون نے ایک ٹویٹ میں مشتاق کو خراج عقیدت پیش کیا۔