تازہ ترین

میونسپل پارک میں انتخابی ریلی عوام کیلئے مہنگی ثابت

گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی، ٹریفک جام سے عوام پریشان

16 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//میونسپل پارک میں نیشنل کانفرنس کی انتخابی ریلی کے سبب ریذیڈنسی روڑ کو بند کرنے سے ٹریفک جام کے مناظر دیکھے گئے۔پیر کی صبح  کو لالچوک میونسپل پارک میں نیشنل کانفرنس نے انتخابی ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سیکورٹی کے پیش نظر ریذیڈنسی روڑ کو بند کیا گیا ۔ روڑ بند کرنے سے ٹی آر سی سے لال منڈی اور ڈلگیٹ تک ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور سینکڑوں گاڑیاں جام میں پھنس گئیں۔ انتخابی ریلی کے مقام کے ارد گرد فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھااور کسی بھی گاڑی کو اس سڑک پر چلنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں لوگوں بالخصوص مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولو ویو اورٹی آر سی میں فورسز نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی تھیں اور کسی بھی گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔لوگوں کا کہنا تھا کہ سیاسی ریلی کیلئے لوگوں کو یرغمال بنانا کہاں کی دانشمندی ہے۔کئی لوگوں نے بتایا کہ ایک طرف یہی  سیاسی لیڈران سرینگر جموں شاہراہ کو بند کرنے پر آسمان سر پر اٹھا رہے ہیں اور جب اپنی ریلیوں اور جلسوں کی بات آتی ہے تو انہیں عوامی مشکلات نظر نہیں آتیں۔