تازہ ترین

اونتی پورہ پولیس سٹیشن کے باہر پر اسرار دھماکہ

بوگام کولگام میں شبانہ چھاپوں میں 9گرفتار،رٹھسونہ ترال کامحاصرہ

16 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(   File Photo    )

سید اعجاز+خالد جاوید
ترال+کولگام//اونتی پورہ میںایک پر اسرار دھماکہ سے راہ چلتی کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کوئی گرینیڈ دھماکہ نہیں تھا بلکہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے دھماکہ ہوا ۔اونتی پورہ پولیس سٹیشن کے باہر ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے بارے میں بتایا گیا کہ دھماکہ خیز مادہ نشانہ چوک گیا اور سڑک پر پھٹ گیا جس سے ایک تویرا گاڑی کا پچھلا شیشہ چکنا چور ہوا ۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کوئی گرینیڈ دھماکہ نہیں تھا بلکہ ایک گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، جس سے دھماکہ کی آواز آئی اور کچھ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ادھر رٹھسونہ ترال گائوں کے بونہ محلہ کو42آر آر، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے جنگجوئوں کی موجود گی کی اطلاع ملنے کے بعد شام کے وقت سخت محاصرے میں لیا۔اس دوران فورسز نے گائوں کی طرف جانے والے تما م راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشیوں کا آغاز کیا ۔ یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ادھر پونیو کولگام میں شبانہ چھاپوں کے دوران9 نوجوانوںکوگرفتار کر لیا گیا ہے۔پو نیو کولگام میں دوران شب لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے پو لیس وفورسز اہلکاروں کی بھاری جمعیت علاقہ میں داخل ہو ئی ۔، فوجی اہلکار چْن چْن کر بعض رہائشی مکانوں میں داخل ہوئے اور نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا آغاز کیا۔اس موقعے پر فوج نے9 نوجوانوں کو حراست میں لیا ۔ اس موقعہ پر گائوں میں چیخ و پکار ہوئی۔گرفتار شدہ گان میں ماجد کھانڈ ے ، باسط کھانڈے، فردوس نجار، روف صدیقی، لطیف بٹ ، ارشد بٹ، عامر فیاض اور اشفاق بٹ کے علاوہ دو سرے علاقہ سے آ یا ہوا ایک مہمان بھی شامل ہے۔