تازہ ترین

کٹھوعہ اور سانبہ سڑک حادثات میں خاتون ہلاک، دیگر 7 افرادزخمی

16 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حافظ قریشی
کٹھوعہ // کٹھوعہ اور سانبہ میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں 7 افراد زخمی جبکہ ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ پہلا سڑک حادثہ بسوہلی بنی سڑک پر سامان موڑ کے پا س سوموار کی صبح ساڑھے نو بجے پیش آیا جب ایک آلٹو کار زیرِ نمبرJK08H- 5390سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جاگری جس میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جسکی شناخت ببلی دیوی ساکن جنگلوٹ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ اس حادثہ میں تین افراد زخمی ہوگئے جنکی شناخت امیت سنگھ ولد کلدیپ سنگھ ساکن جنکلوٹ، کیول کرشن ولد سنت رام سکنہ گتی بنی، جیا لال ولد جگت رام سکنہ چلوک بنی کے طور پر ہوئی ہے مقامی لوگوں اور بسوہلی پولیس کی مدد سے زخمیوں کو بسوہلی ہسپتال میں علاج کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسرا حادثہ سانبہ مانسر سڑک پر پیش آیا جس میںایک سینٹرو کار سڑک حادثے کی شکار ہو گئی جسکے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کی شناخت وکاس شرما ولد رامپال، ستیش کمار ولد ستپال ساکنہ تلور، سنیل کمار، اور راکیش کمار ولد منور لال کے طور پر ہوئی جنکو علاج کے لئے سانبہ ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔