تازہ ترین

قطعات

3 مارچ 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

خداکے لئے مُسکرایا بھی کر!
محبت کے جوہر دکھایا بھی کر
 
غموں کی کڑکتی ہوئی دھوپ میں
کسی غم زدہ کو سنایا بھی کر!
 
 
عاجزی معجزے دکھاتی ہے
خاک کو کیمیا بناتی ہے
 
سرکشوں کو یہ کوں سمجھائے؟
سرکشی سر کے بل گراتی ہے
 
 
لے اثر تُو بھی کسی بات کا 
مسئلہ ہے تیری اپنی ذات کا
 
روشنی کا تُو بھی کچھ سامان کر
قبر کی تنہا اندھیری رات کا
 
ماسٹرعبدالجبار گنائی
موبائل نمبر؛8082669144