تازہ ترین

سعید اصغر اور رقاضی مشتاق کا نیشنل کانفرنس میں خیر مقدم

22 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں // پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سابقہ ایم ایل سی سعید اصغر علی اور سابقہ ریوینیو افسر قاضی مشتاق احمد نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ان دونوں لیڈراں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ایک عوامی تحریک ہے ،جو ہر موقعہ پر ریاست کے تینوں خطوں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کی وعدہ نبد ہے۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان دونوں لیڈران سے نیشنل کانفرنس زمینی سطح پر مزید مستحکم ہو جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ نیشنل کانفرنس  ریاست جموں و کشمیر کو در پیش چلینجوں سے باہر نکالنے کی اہلیت رکھتی ہے اور ریاست کی ام ، تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی متمنی ہے۔اس موقعہ پر ان دونوں لیڈران نے نیشنل کانفرنس کے امن ،ترقی و خوشحالی کے مشن کو آگے لیجانے کی حلف لی۔اس موقعہ پر پارٹی کے صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا ، پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ مُصطفیٰ کمال، سابقہ وزیر و ایم ایل سی سجاد احمد کچلو ،سابقہ ایم ایل اے قاضی جلال الدین، ضلع صدر کشتواڑ تنویر احمد کچلو، اسرار خان ، غلام رسول ماگرے و دیگران بھی موجود تھے۔ پارٹی میں شامل ہوئے نئے لیڈران کو اس موقعہ پر پھولوں کے ہار بھی ڈالے گئے اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد دی گئی۔