جموں سرینگر شاہراہ پر درماندہ مسافر

جدید جامع مسجد رام بن اور بانہال میں قیام و طعام کا نظم

22 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہد بشیر
رام بن//برفباری کے ساتھ ہی جموں سرینگر شاہراہ پر پسیاں گر آنے اور برف کی وجہ سے شاہراہ بند کی وجہ سے جموں سے سرینگر جا رہے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ جہاں ضلع رام بن کی انتظامیہ پیش پیش رہی اور آمد و رفت کو بحال کرنے میں لگی رہی وہیں درماندہ مسافروں کے لئے قیام و طعام کے لئے علماء کرام نے بہترین قدم اُٹھایا اور درماندہ مسافروں کے لئے قیام و طعام کا بھی بہترین انتظام کیا ۔ جموں سے بانہال جواہر ٹنل تک مختلف مقامات پر پھنسے مسافروں کے لئے علماء کرام نے ایک ٹیم تشکیل دی جن میں بالخصوص مولانا نذیر احمد القاسمی اور مفتی ذوالفقار کے علاوہ بہت سارے علماء کرام کے نام شامل ہیں جنہوں نے کافی انتھک کوشش کی اور مسافروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے جموں سرینگر شاہراہ پر درماندہ مسافروں کے لئے قیام و طعام کا انتظامیہ کیا گیا ۔ رام بن جدید جامع مسجد میں آج بھی سینکڑوں مسافر وں کے لئے قیام و طعام کا انتظام کیا گیا ہے اس طرح سے بانہال ، نر سونالہ ادہمپور میں بھی پھنسے مسافروں کے لئے قیام و طعام کا انتظام کیاگیا ہے جو قابل داد ہے ۔ آج دو روز سے لگا تار جموں سرینگر شاہراہ رام بن میں ایک ہزار کے قریب مسافر درماندہ ہیں جن کے لئے مختلف مساجد میں قیام و طعام کا انتظام کیا گیا ہے وہیں ضلع انتظامیہ رام بن بھی مسافروں کو آ رہی پریشانیوں کو دور کرنے اور ٹریفک کو جلد از جلد بحال کرنے میں پیش پیش ہے ۔
 

تازہ ترین