تازہ ترین

سکولوں کی سرمائی تعطیلات میں توسیع ، اعلان آج متوقع

21 فروری 2019 (19 : 12 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/محکمہ سکولی تعلیم نے فیصلہ لیا ہے کہ سکولوں میںجاری سرمائی تعطیلات مارچ5تک بڑھائی جائیں گی۔

اس سلسلے میں محکمہ نے انتظامیہ کو ایک منصوبہ روانہ کیا ہے جس میں سرمائی تعطیلات میں توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ سبھی پرائمری سے ہایئر سیکنڈری تک کے تعلیمی ادارے سرمائی تعطیلات کے سلسلے میں 5مارچ تک بند رکھے جائیں۔

ذرائع نے کہا کہ اس منصوبے کو منظوری مل گئی ہے اور اس ضمن میں آج ہی باضابطہ حکمنامہ جاری کیا جائے گا۔