تازہ ترین

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کویک روزہ سیریز میں وائٹ واش کردیا

21 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈونیڈن/ نیوزی لینڈ نے بدھ کو یونیورسٹی اوول میدان میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری یک روزہ مقابلے میں بنگلہ دیش کو 88رن سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 3-0 سے کلین سویپ کرلی۔نیوزی لینڈ نے ہینری نکولس (64) اور راس ٹیلر ((69) کی نصف سنچریوں اور ان کے مابین 92رن کی شاندار شراکت نیز کپتان ٹام لاتھم (59) رن کی بہترین اننگز کی بدولت پچاس اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 330رن بناکر بنگلہ دیش کے سامنے پہاڑ جیسا ہدف رکھا۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیشی ٹیم شبیر رحمان (102 ) کی زبردست سنچری اننگز کے باوجود 47.2اوور میں 242رن پر سمٹ گئی۔ ساوتھی نے بنگلہ دیش کے اوپر کے تین بلے بازوں کو محض تین رن پر پویلین بھیج کر اپنی ٹیم کا کام آسان کردیا۔ساوتھی نے رحمان کو اپنی گیند پر کیچ کرنے کے علاوہ لوور آرڈر میں دو وکٹ بھی لئے ۔ ساوتھی کو مین آف دی میچ اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔بنگلہ دیش نے اپنے پانچ وکٹ 61رن پر گنوا دے ئے تھے لیکن رحمان اور محمد سیف الدین نے چھٹے وکٹ کے لئے 101رن کی شراکت کی۔ رحمان نے 110گیندوں میں 12چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 102رن اور سیف الدین نے 63گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 44رن بنائے ۔ رحمان آخری بلے باز کے طورپر ٹیم کے 242رن کے اسکور پر آوٹ ہوئے ۔ رحمان نے مہدی حسن (37) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لئے 67 رن جوڑے ۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیشی ٹیم کی شروعات نہایت خراب رہی اور اسے پہلے اوور میں تمیم اقبال اور سومیہ سرکار کی شکل میں زبردست جھٹکا لگا۔ دونوں کا وکٹ تیز گیند بازی ٹم ساوتھی نے لیا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم پوری طرح دباو میں آگئی اور نصف ٹیم محض 61رن پر پویلین چلی گئی۔حالانکہ شبیر رحمان نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 102رن ک سنچری اننگز کھیلی لیکن اکے آوٹ ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 47.2اوور میں 242رن کے اسکور پر سمٹ گئی۔ میزبان نیوزی لینڈ کی طرف سے ساوتھی نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 9.2اوور میں 65رن دیکر چھ وکٹ لئے جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے 9اوور میں 37رن دیکر دو اور منیرو نے پانچ اوور میں 18رن دیکر ایک وکٹ لیا۔