تازہ ترین

ترقیاتی پروجیکٹ جموں تک محدود :پیرپنچال یوتھ فورم

12 فروری 2019 (49 : 02 AM)   
(      )

نیو ڈسک
 راجوری//پیرپنچال یوتھ فورم نے خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب کو صوبوں کادرجہ دینے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ان پہاڑی علاقوں کے ساتھ امتیاز برتاہے۔ پریس کلب راجوری میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گفتار احمد چوہدری، آصف بٹ ، عاقب وانی ، حسن مرزا، آصف منہاس، رئیس ملک ، مشتاق چوہدری ، شباب ملک، محبت چوہدری، ساجد ملک، انجینئر رشید، محمد شہزاد، انتخاب احمد ودیگران نے کہاکہ خطہ پیرپنچال اور خطہ چناب دونوں ہی جموں سے طویل مسافت پر ہیں اور انہیں زبردستی انتظامی طورپر جموں کے ساتھ رکھاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ جموں صوبے کے نام پر جو کچھ بھی منظور ہوتاہے وہ جموں یا سانبہ تک محدود ہوکر رہتاہے اور دیگر علاقوں کو نظرانداز کیاگیاہے۔ان کاکہناتھاکہ تمام بڑے پروجیکٹ جیسے ایمز، آئی آئی ٹی ، سکاسٹ ، علاقائی یونیورسٹی ، سنٹرل یونیورسٹی، ریلویز وغیرہ جموں تک محدود ہیں اور بڑی آبادی والے خطہ چناب اور خطہ پیر پنچال کو ہرطرح کی سہولیات سے محروم رکھاگیاہے ۔