تازہ ترین

چٹھااوربشناہ میں روزگاریونٹوں کاافتتاح

نوجوان سرکاری سکیموں سے مستفیدہوں:حینابٹ

12 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//جموں کشمیرکھادی ولیج انڈسٹریزبورڈنے نوجوانوں سے روزگارپیداکرنے کے سلسلے میں چلائی جارہی سکیموں سے استفادہ کرنے پرزوردیا۔ گزشتہ رو زوائس چیئرپرسن جموں کشمیرکھادی اینڈولیج انڈسٹریز بورڈ ڈاکٹرحیناشفیع بٹ نے چٹھا،ستواری اوربشناہ سرورمیںسیمنٹ ٹائلوں کے دواورایک سٹیل فیبری کیشن کے یونٹ کاافتتاح کیا۔ اس دوران سیکریٹری /سی ای او رشیداحمدقادری ،بورڈممبران راجیش گپتا اورڈویژنل آفیسرجموں پون کمارگپتااورمقامی معززین بھی موجودتھے۔وائس چیئرپرسن نے کہاکہ ریاستی اورمرکزی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کوروزگاریونٹوں کے قیام میں مددفراہم کرنے کیلئے مختلف سکیمیں چلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بے روزگارنوجوانوں کواپنی ذہنیت میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اورانہیں نوکری کیلئے دربدربھٹکنے کے بجائے دوسروں کونوکری دینے کے قابل بنناچاہیئے۔اس دوران پرائم منسٹرایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام اوردیگرسکیموں کی حصولیابی کے بارے میں جانکاری دی۔