صلاح الدین سمیت حزب قیادت کا خراج

12 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

مظفر آباد//حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے کیلم کولگام میں پی ایچ ڈی اسکالر وسیم بشیر راتھر سمیت پانچ عساکرکیجان بحق ہونے  پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قتل و غارت گری، گرفتاریوں اور نہتی عوام پر فائرنگ سے کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو دبا یانہیں جاسکتا۔ کشمیری قوم تحریک آزادی کو ہر صورت جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ایک بڑے مقصد کیلئے گذشتہ ۷۰ برس سے بیش بہا قربانیاں دے رہی ہے۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ شہداء ہمارے ہیرو ہیں اور ان کے لہو کی لاج ہر صورت رکھی جائے گی۔اس دوران  نائب امیر سیف اللہ خالد نے کہاکہ کیلم میں جان بحق ہونے والے ساتھی امر و اطاعت کے پیکر تھے اور گذشتہ تین برس سے برسرپیکار تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گذشتہ سات دہائیوں سے عالمی برادری کی توجہ تنازعہ کشمیر سے ہٹانے کیلئے بے شمار حربے استعمال  کرچکا ہے مگر کشمیری قوم نے ان تمام حربوں کو مردانہ مقابلہ کرکے ناکام بنا دیا۔ فیلڈ کمانڈر محمد بن قاسم نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شہداء کا خون رائیگان نہیں جائے گا۔ پوری قوم یہ عزم کرچکی ہے کہ تحریک آزادی کو ہر صورت اپنے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔