سنتوش ٹرافی ۔ 73ویں نیشنل فٹ بال چمپئن شپ

کے وجے کمار نے ایس ایم وی ڈی ایس بی سپورٹس کمپلیکس کٹرہ میں نارتھ زون رائونڈ کا افتتاح کیا

12 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
کٹرہ/ /گورنر کے مشیر کے وِجے کمار نے آج یہاں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کمپلیکس میں سنتوش ٹرافی 2018-19 کے شمالی زون کالیفائنگ رائونڈ کے 73ویں نیشنل فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز کیا۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کی سرپرستی میں اس ٹورنامنٹ کا انعقاد جے اینڈ کے فٹ بال ایسو سی ایشن کر رہی ہے جبکہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ ، جے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل اور جے اینڈ کے بینک اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ا فتتاحی رسم کے موقعہ پر شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈکے سی ای او سمرن دیپ سنگھ ، سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ ، ڈی آئی جی اودھمپور ۔ ریاسی رینج ایم سلیمان چودھری اور دیگر کئی شخصیات بھی موجود تھیں۔اس چمپئن شپ کے تحت کٹرہ میں 11سے 16؍ فروری 2019ء تک میچ کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں کل ملا کا 12مقابلے ہوں گے۔اس ٹورنامنٹ میں ملک کے شمالی حصوں کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کا تعلق دلی، پنجاب ، ہریانہ ، چندی گڈھ ، اتر پردیش ، ہماچل پردیش، اترا کھنڈ اور جموں وکشمیر سے ہیں۔اس موقعہ پر مشیر موصوف نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کا جھنڈ الہرا کر ٹورنامنٹ کا آغاز کیا اور فیڈریشن کے علاوہ ریاستی فٹ بال ایسو سی ایشن کے زعماء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔بعد میں انہوں نے جموں وکشمیر اور جھار کھنڈ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے جموں وکشمیر فٹ بال ایسو سی ایشن کی سراہنا کرتے ہوئے اس میں اپنا تعاون دینے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ جموں وکشمیر میں اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ریاست کے لئے باعث افتخار ہے۔واضح رہے کہ سری نگر میں حالیہ دِنوں آئی لیگ کے تحت مختلف ٹیموں کے مابین فٹ بال میچ کھیلے گئے ۔اُمید کی جارہی ہے کہ کھیل خصوصاً فٹ بال شائقین کی ایک بڑی تعداد کٹرہ میں ہونے والے ان میچوں کا مشاہدہ کرے گی۔ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقعہ پر شری ماتا ویشنو دیوی نرسنگ کالج کٹرہ کے طالب علموں نے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا۔