تازہ ترین

محکمہ زراعت کے زیراہتمام برن بھلوال میں بیداری کیمپ

11 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں//محکمہ زراعت نے موضع برن میں ناظم زراعت ایچ کے رازدان کی قیادت اور فارمرس ٹریننگ سنٹر کی وساطت سے دیپک کمارفارم منیجمنٹ انچارج اورایس ڈی اے اومڑھ آرایس جموال کی نگرانی میں ایک روزہ بیداری  کیمپ منعقدکیاجس میںمحکمہ زراعت کے عہدیداران نے پنچ ،سرپنچ اورنائب سرپنچ اورعلاقہ کے دیگر معززین کاخیرمقدم کیا۔سرپنچ سیری پنڈتاںدلبیرسنگھ اورنائب سرپنچ برن نے کسانوں کودرپیش مسائل کے بارے میں جانکاری دی ۔اس موقعہ پر وندناکوتوال (اے ای اوبھلوال )نے کسانوں کی بہبودکیلئے چلائی جارہی سکیموں کی جانکاری دی ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کی طرف سے مختلف سکیمیں چلائی جارہی ہیں اورکسانوں کوسبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے کسانوں کومختلف فصلوں کی کاشت کرنے کی بات اہم جانکاری دی اوربتایاکہ 2022تک کسانوں کی آمدن دوگناکرنے کامشن ہے۔انہوں نے کسانوں پرمحکمہ زراعت کی سکیموں سے استفادہ کرنے پرزوردیا۔ تقریب کے اختتام پرشکریہ کی تحریک نائب سرپنچ سوداگرسنگھ نے پیش کی۔اس موقعہ پربھلوال زراعتی زون کے کسانوں کی کثیرتعدادموجودتھی۔اس دوران کسانوں میں درانتیاں بھی تقسیم کی گئیں۔