تازہ ترین

وادی کشمیر میں تازہ برفباری

12 جنوری 2019 (00 : 11 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/سنیچر کی صبح وادی کشمیر میں تازہ برفباری شروع ہوگئی تاہم محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار سے موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ کی وجہ سے سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8ڈگری سیلشیس جبکہ پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت باالترتیب منفی0.9اورمنفی2.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔

 لداخ خطے کے لیہہ قصبہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.9ڈگری سیلشیس جبکہ کرگل اور دراس میں باالترتیب منفی16.8اورمنفی10.3ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔

 

تازہ ترین