تازہ ترین

انجمن اوقاف جامع مسجد کا سالانہ ہجری کلینڈر جاری

دارالخیر فلاحی ادارے کو تعاون دینے کی میرواعظ کی اپیل

12 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد کاسالانہ ہجری کلینڈر2019 جمعہ کو میرواعظ جوانجمن کے صدر بھی ہیں ،نے اجراء کیا۔دیدزیب ،خوبصورت اور تاریخی جامع مسجد کے منفرد فن تعمیر کی عکاسی کرتی ہوئی تصاویر سے آراستہ کلینڈر کی خصوصیات کاذکر کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ اس کلینڈر میں خاص طور سے میقات صلوۃ وصیام کاخصوصی لحاظ رکھا گیا ہے اور اس میں وادی کشمیر میں منائی جارہی تعطیلات اور جن مخصوص ایام کے ساتھ یہاں کے عوام کی وابستگی اور لگائو ہے ،کودرج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کلینڈر جامع اوقاف اور دارالخیر میرواعظ منزل کے دفاتر پر مفت دستیاب ہوگااور ہماری کوشش ہوگی کہ یہ کلینڈر ہر گھر کی زینت بنے اور اس لئے یہ کلینڈر مفت فراہم کیاجارہا ہے ۔میرواعظ نے کہا کہ اگر کوئی صاحب خیر اس سلسلے میں کوئی امداد کرنا چاہے تو وہ آمدنی رفاحی،فلاحی اور امدادی ادارہ دارالخیر میرواعظ منزل کیلئے مختص کی گئی ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دل کھول کر اس فلاحی ادارے کی مدد کریں۔ اس موقعہ پر جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا احمد سعید نقشبندی، مفتی غلام رسول سامون، انجمن کے سرکردہ عہدیداران ،کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تازہ ترین